الفتاح

بہت بڑا مشکل کشا

(1)جو کوئی اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر نماز فجر کے بعد اکہتر بار الفتاح پڑھے گا تو اس کا دل پاک و صاف اور منور ہو جائے گا اور حق کے راستے کا حجاب اس سے ہٹا لیا جائے گا اور اسے انشاءاللہ تمام امور میں آسانی اور رزق میں برکت عطا کی جائے گی۔
(2)اگر کند ذہن چینی کی رکابی پر لکھ زبان سے چاٹے تو ذہین ہو جائے۔
(3)جو اسے سات بار پڑھے گا دل کی تاریکی جاتی رہے گی۔
(4)جو اس کا بکثرت ورد رکھے اس کے دل کی کدورت دور ہو جائے گی اور فتوح کے ابواب اس پر کھل جائیں گے۔

العلیم

بہت وسیع علم والا

(1)جو کثرت سے یا علیم کا ورد کرے گا اللہ تعالٰی اس پر علم و معرفت کے دروازے کھول دے گا اور جو کچھ اللہ تعالٰی سے مانگے گا جلد ملے گا اور حافظہ قوی ہو گا۔
(2)جو کوئی اس اسم کو دل میں پڑھے صاحب معرفت ہو جائے۔اور اگر فرض نماز کے بعد ڈیڑھ سو بار پڑھا کرے صاحب یقین ہو جائے۔
(3)جو کوئی نماز کے بعد سو بار یا عالم الغیب پڑھے اللہ تعالٰی اس کو صاحب کشف بنا دے گا۔
(4)جو استخارہ کرنا چاہے شب جمعہ کو نماز کے بعد مسجد میں پڑھ کر سو رہے مطلوبہ حال سے آگاہی پا لے گا۔
(5)جو کچھ نامعلوم اسرار دریافت کرنا چاہے اول دو رکعت نماز پڑھے پھر درود شریف پھر سبحانك لا علم لنا إلا ما علمتنا إنك أنت العليم الحكيم ستر بار پڑھ کر یا علیم علمنی یا خبیر اخبرنی یا مبین بین لی سو سو بار پڑھ کر اپنا مطلب تصور کر کے لیٹ جائے۔ اگر نیند نہ آئے تو اٹھ کر کسی مجمع میں چلا جائے وہاں لوگوں کی باتوں سے بطریق اشارہ مطلب معلوم کرے۔
(6)جو ہر نماز کے بعد ایک سو بار یا عالم الغیب والشھادۃ کو معمول بنائے گا۔ انشاءللہ صاحب کشف ہو جائے گا۔
(7)جو یا علام الغیوب کو اس قدر پڑھے کہ اس پر حال طاری ہو جائے اس کی روح عالم علوی کی طرف پرواز کرتی ہے۔

القابض

روزی تنگ کرنے والا

(1)جو ہر روز تیس بار پڑھا کرے انشاءاللہ دشمن پر فتح پائے گا۔
(2)جو کوئی اسے چالیس دن تک ہر روز چار یا چالیس نوالوں پر لکھ کر کھا لیا کرے گا وہ بھوک اور عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔ اسی طرح زخم اور درد وغیرہ کی تکلیف سے بھی انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔
(3)جو کوئی اس اسم کو آدھی رات کے وقت پڑھا کرے اس کا دشمن مقہور ہو گا۔

الباسط

روزی کشادہ کرنے والا

(1)جو چاشت کی نماز کے بعد دس بار پڑھے گا اسے ہر معاملے میں کشادگی نصیب ہوگی اور انشاءاللہ کبھی کسی کا محتاج نہیں ہو گا۔
(2)جو دس بار آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر پڑھے اور پھر ہاتھ اپنے چہرے پر پھیرے تو اس کے لیے غنا کا ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔
(3)جو چالیس بار پڑھے گا انشاءاللہ مخلوق سے بے پرواہ ہو گا۔
(4)مشکلات کے یے ہر نماز کے بعد چالیس بار روز کا معمول رکھنا مفید ہے۔
(5)کشائش کے لیے بہتر دن تک روزانہ بارہ ہزار بار یہ اسم پڑھے۔
(6)جو کوئی تین رات میں سوا لاکھ بار یا باسط ختم کرے اور اول و آخر سوسو بار درود شریف پڑھے اسے انشاءاللہ غیب سے روزی ملے گی۔ تین راتوں کے بعد روزانہ سو بار پڑھ لیا کرے۔
(7)جو کوئی سحر کے وقت آنکھیں بند کر کے گیارہ مرتبہ یہ اسم پڑھ کر ہاتھ پر دم کر کے منہ پر پھیرے اور پھر آنکھیں کھول کر ہاتھوں کو دیکھے اس دن بھوکا نہ رہے گا پھر بہتر بار پڑھ کر یہ دعا مانگے۔ اللہم زد ثم زد زد ولا تنقص و ان تعدوا نعمۃ اللہ لا تحصوھا ان اللہ لغفور رحیم
(8)جو بہتر بار روزانہ اس اسم کو پڑھا کرے۔ اسے حق تعالٰی تمام آفتوں اور بلاؤں سے محفوظ رکھے گا۔
(9)جو کوئی اس اسم کو رات کے آخری حصے میں ہاتھ اٹھا کر دس بار کہے ہمیشہ خوش دل رہے اور کوئی غم الم نہ ہو اور ایسی جگہ سے نفع ہو جس کی امید نہ ہو۔
(10)جو اس اسم کو ہر روز پڑھا کرے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے اس کو انشاءاللہ غم نہیں پہنچے گا اور وہ غیب سے روزی پائے گا کسی کا محتاج نہ ہو گا۔

الخافض

پست کرنے والا

(1)جو اس اسم کو پانچ سو بار پڑھے گا انشاءللہ اس کی حاجت پوری ہو گی اور اس کی پریشانی دور ہو جائے گی۔ دشمن کے صدمہ سے بچ جائے گا اور حفاظت الٰہی اس کے شامل حال رہے گی۔
(2)جو اسے ایک ہزار بار پڑھے گا انشاءاللہ تمام دشمنوں سے محفوظ ہو جائے گا۔
(3)جو کوئی تین روزے رکھے اور پھر چوتھے دن ایک مجلس میں چند آدمی ستر ہزار بار لیں دشمن پر فتح نصیب ہو گی انشاءاللہ۔اسی مقصد کے لئے تین روزے رکھ کر ستر بار پڑھنا بھی مفید ہے۔
(4)جو کوئی اس اسم کو بہت پڑھے حاکم وقت اس سے رضا مند رہے۔
(5)جب کوئی مشکل پیش آئے ہر نماز کے بعد ایک ہزار چار چار سو اکیاسی بار پڑھے، مشکل آسان ہو۔
(6) جو کوئی ظالم سے ڈرتا ہو اس اسم کو ستر بار پڑھا کرے اس کے ظلم سے بچا رہے گا۔

الرافع

بلند کر دینے والا

(1) جو کوئی پیر کے دن یا جمعہ کی رات مغرب یا عشاء کے بعد چار سو چالیس مرتبہ اس اسم کا ورد کرے گا اسے مخلوق کے درمیاں ایک رعب نصیب ہوگا۔
(2) جو کوئی اسے آدھی رات یا دوپہر کو سو بار پڑھے گا حق تعالیٰ جل شانہ اس کو تمام خلق میں برگزیدہ کرے گا اور وہ توانگر اور بے نیاز ہو گا۔
(3) جو کوئی ہر روز بیس بار پڑھے گا انشااللہ مراد پائے گا۔
(4) جو کوئی ہر مہینہ کی چودھویں رات کو آدھی رات کو سو مرتبہ پڑھے تو االلہ تعالٰی اسے انشااللہ مخلوق سے بے نیاز اور توانگر بنا دے گا۔ (5) جو کوئی اسے تین سو اکیاون بار پڑھے گا مخلوق کے درمیان عزیز ہوگا۔
(6) جو ستر بار پڑھے گا ظالموں سے امن میں رہے گا اور انشاءاللہ سرکشوں سے محفوظ رہے گا

المعز

عزت دینے والا

(1) جو شخص پیر یا جمعہ کی رات مغرب کے بعد چالیس بار پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کی ہیبت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا۔
(2) جو شخص نماز عشاء کے بعد پیر یا جمعہ کی رات ایک سو چالیس بار پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کی ہیبت و حرمت مخلوق کے دل میں ڈال دے گا اور وہ اللہ تعالٰی کے سوا کسی سے نہیں ڈرے گا اوراسی کی پناہ میں رہے گا۔ جو ایک سو چالیس دن تک اکتالیس مرتبہ ہر روز بلا ناغہ پڑھے گا دنیا و آخرت میں عزت پائے گا، پڑھنے کا آغاز پیر یا جمعہ کی شب سے کرے۔

المذل

ذلت دینے والا

(1) اس اسم کو پچھتر مرتبہ پڑھ کر سجدے میں دعا کرے تو اللہ تعالٰی قبول فرماتا ہے۔
(2) جو کوئی کسی ظالم یا حاسد سے ڈرتا ہو پچھتر بار یا اکیس بار یا مذل یا المذل پڑھ کر سجدہ کرے اور کہے یاالٰہی فلاں ظالم کے شر سے مجھے محفوظ رکھ حق تعالٰی امان دے گا اور اپنی حفاظت میں رکھے گا۔

اللہ تعالٰی کے ناموں (اسماء الحسنٰی) کے فوئد اور وظائف : تحفۂ سعادت

الجبار

سب سے زیادہ زبردست۔ نقصان کو پورا کرنے والا

(1)جو شخص زوزانہ صبح و شاپ دوسوچھبیس بار اس اسم کو پڑھے گا انشاءاللہ ظالموں کے قہر سے محفوظ رہے گا۔
(2)اگر کوئی بادشاہ اس کو پڑھا کرے دوسرا بادشاہ اس پر غالب نہ ہو۔
(3)جو کوئی اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے وہ مخلوق کی غیبت اور بدخوئی سے نڈر ہو اور اللہ تعلٰی ایسے شخص کی ہر ظالم و جابر سے حفاظت فرماتا ہے۔
(4)اس اسم کے ساتھ "ذولجلال و الاکرام" ملاکر پڑھنا بھی حفاظت کے لیے بہت مفید ہے۔

اللہ تعالٰی کے ناموں (اسماء الحسنٰی) کے فوئد اور وظائف : تحفۂ سعادت

اللہ

اسم ذات

(1) روزانہ ایک ہزار بار پرھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔
(2)جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک و صاف ہو کر خلوت میں پرھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔
(3)جس مریض کے علاج سے اطبا عاجز آگئے ہوں اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہو جاتا ہے بشرطیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔
(4)ہر نماز کے بعد سو بار کا وظیفہ کرنے والا صاحب باطن و صاحب کشف ہو جاتا ہے۔
(5)66 بار لکھ کر مریض کو دھو کر پلائیں اللہ تعالٰی شفا عطا فرماتا ہے۔ خواہ مرض آسیب کیوں نہ ہو۔
(6)آسیب زدہ کے لیے کسی برتن میں اسم اللہ اس برتن کی گنجائش کی تعداد لکھ کر آسیب زچہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔
(7)جو شخص اسم اللہ کو محبت الٰہی کی وجہ سے پڑھے گا اور شک نہیں کرے گا تو صد یقین میں سے ہو گا۔
(8)جو ہر نماز کے بعد سات ھواللہ الرحیم پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہو گا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
(9)جو شخص ایک ہزار بار یاللہ یاھو پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کر دیا جائے گا۔
(10)جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک یاللہ یا رحمٰن پڑھتا رہے پھر وہ جس چیز کی