-
اس کے جاتے ہی یہ کیا ہو گئی گھر کی صورت
نہ وہ دیوار کی صورت ہے نہ در کی صورتالطاف حسین حالی
-
اپنی جیبوں سے رہیں سارے نمازی ہشیار
اک بزرگ آتے ہیں مسجد میں خضر کی صورت
Punjabi Poetry, Urdu Poetry, Islamic Poetry, Naat Sharif, Romantic Poetry, Sad Poetry, Funny Poetry, Islamic Novels, Jasoosi Novels, Romantic Novels
بیت بازی کورس : الف سے شروع ہو کر ت پر ختم ہونے والے اردو اشعار : رونق محفل | Best 2 line Urdu Poetry For Bait bazi
بیت بازی کورس : الف سے شروع ہو کر پ پر ختم ہونے والے اردو اشعار
-
اول اول بول رہے تھے خواب بھری حیرانی میں
پھر ہم دونوں چلے گئے پاتال سے گہرے راز میں چپعبید اللہ علیم
-
اب کوئی چھو کے کیوں نہیں آتا ادھر سرے کا جیون انگ
جانتے ہیں پر کیا بتلائیں لگ گئی کیوں پرواز میں چپعبید اللہ علیم
-
ابھی آئی بھی نہیں کوچۂ دلبر سے صدا
کھل گئی آج مرے دل کی کلی آپ ہی آپداغؔ دہلوی
-
ازبسکہ اس کے زہر پہ غالب ہے زہر عشق
مر جاوے ہے وہیں ترے عاشق کو کاٹ سانپ
بیت بازی کورس : الف سے شروع ہو کر ب پر ختم ہونے والے اردو اشعار
-
اب برگ گل بھی چھینے ہے دست نسیم سے
آگے تو اس قدر نہ تھی سرہنگ عندلیبمصحفی غلام ہمدانی
-
اپنی تو ساری عمر پس و پیش میں کٹی
سو بار زیب تن کئے سو بار اتارے خوابنعمان شوق
-
اندوہ سے ہوئی نہ رہائی تمام شب
مجھ دل زدہ کو نیند نہ آئی تمام شبمیر تقی میر
-
اگرچہ میرے نشیمن کا کر رہا ہے طواف
مری نوا میں نہیں طائر چمن کا نصیبعلامہ اقبال
بیت بازی کورس : الف سے شروع ہو کر الف پر ختم ہونے والے اردو اشعار
اس کا رونا ہے کہ پیماں شکنی کے با وصف
وہ ستم گر اسی پیشانیٔ خنداں سے ملا
مصطفیٰ زیدی
اے صنم تیری کرنجی آنکھ سے ثابت ہوا
رنگ اڑ جاتا ہے روئے مردم بیمار کا
حیدر علی آتش
ایسے چھپنے سے نہ چھپنا ہی تھا بہتر تیرا
تو ہے پردے میں مگر ذکر ہے گھر گھر تیرا
جلیل مانک پوری
اسی اقبالؔ کی میں جستجو کرتا رہا برسوں
بڑی مدت کے بعد آخر وہ شاہیں زیر دام آیا