اللہ تعالٰی کے ناموں (اسماء الحسنٰی) کے فوئد اور وظائف : تحفۂ سعادت

الجبار

سب سے زیادہ زبردست۔ نقصان کو پورا کرنے والا

(1)جو شخص زوزانہ صبح و شاپ دوسوچھبیس بار اس اسم کو پڑھے گا انشاءاللہ ظالموں کے قہر سے محفوظ رہے گا۔
(2)اگر کوئی بادشاہ اس کو پڑھا کرے دوسرا بادشاہ اس پر غالب نہ ہو۔
(3)جو کوئی اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے وہ مخلوق کی غیبت اور بدخوئی سے نڈر ہو اور اللہ تعلٰی ایسے شخص کی ہر ظالم و جابر سے حفاظت فرماتا ہے۔
(4)اس اسم کے ساتھ "ذولجلال و الاکرام" ملاکر پڑھنا بھی حفاظت کے لیے بہت مفید ہے۔

المتکبر

بڑائی اور بزرگی والا

(1)جو بغیر تھکے اسے کثرت سے پڑھتا رہے اسے بلند قدر و منزلت نصیب ہوتی ہے اور کوئی اس مقابلہ نہیں کر سکتا۔
(2)کسی کو بے حیائی سے روکنے کے لیے اس پر دس بار اسکا پڑھنا بہت مفید ہے۔
(3)جو کوئی اپنے حلال بستر میں داخل ہونے سے پہلے دس بار پڑھے اللہ تعالٰی اسے پرہیزگار اور نیک فرزند عطا فرمائے گا۔
(4)جو ہر کام کی ابتدا میں بہت پڑھے گا اس کا کام نہیں رکے گا۔
(5)جو اکیس مرتبہ پڑھے گا انشاءاللہ خواب میں نہیں ڈرے گا۔
(6)جو 662 دن تک 662 مرتبہ روزانہ پڑھے گا صاحب صولت و سیاست ہو گا۔
(7)جو کوئی دشمن سے ڈرتا ہو اس اسم کی مداوت کرے دشمن کی زبان بد گوئی سے بند ہو گی۔

الخالق

پیدا کرنے والا

(1)جو شخص آدھی رات کے بعد ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ اس اسم مبارک کا ورد کرے گا اللہ تعالٰی اس کے دل اور چہرے کو منور فرما دے گا۔
(2)جس کا مال یا بیٹا گم ہو گیا ہو اگر وہ پانچ ہزار بار اس کا ورد کرے تو وہ گمشدہ واپس آ جائے گا۔
(3)جو سات روز تک متواتر سو بار پڑھے تمام آفات سے سالم رہے۔
(4)جو اسے ہزار بار پڑھا کرے اسے اولاد نرینہ عطا ہو۔
جو شخص ہمیشہ یہ اسم "الخالق" پڑھتا رہے تو اللہ پاک ایک فرشتہ پیدا کر دیتے ہیں جو اس کی طرف سے(5) عبادت کرتا ہے اور اس کا چہرہ منور رہتا ہے۔
(6)جو کوئی لڑائی میں تین سو بار پڑھے اسکا دشمن مغلوب ہو۔

الباری

جان ڈالنے والا

(1)اگر طبیب اس اسم کو پابندی سے پڑھے تو اس کے ہاتھ میں شفاء ہو گی۔
(2)جو کوئی ہفتہ میں سو بار پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کو ریاض فردوس کی طرف لے جائے گا۔
(3)جو کوئی اس اسم کو دو سو چوالیس بار پڑھے جو مراد ہو وہ پوری ہوگی۔
(4)جو کوئی اس اسم کی مداومت کرے گا حق تعالٰی اس کے لیے ایک مونس پیدا کرے گا اور کبھی تنہا نہیں رہے گا۔
(5)اگر بانجھ عورتسات روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد اکیس مرتبہ "الباری المصور" پڑھے تو انشاءاللہ اولاد نرینہ نصیب ہو گی۔
(6)بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو جاتا ہے۔
()جو شخص سات دن تک روزانہ سو بار پڑھے گا اللہ تعالٰی اسے امراض سے شفا اور آفات سے سلامتی عطا فرمائے گا۔

المصور

صورت بنانے والا

جو سات دن تک روزہ رکھے اور افطار سے پہلے اور غروب کے بعد اکیس بار پڑھ کر پانی پر دم کرے اور یہ(1) پانی بانجھ عورت کو پلائے تو انشاءاللہ اس کا بانجھ پن دور ہو جائے گا۔
(2)جو اپنے بستر پر آکر سات بار یہ اسم پڑھے پھر ہمبستری کرے تو اللہ تعالٰی اسے نیک اولاد عطا فرمائے گا۔
(3)اس کے بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو جاتا ہے۔
(4)جو اس کا بکثرت ورد کرے اس کے مشکل کام آسان ہو جائیں۔
(5)جو کوئی وضو کرنے کے بعد اپنی شہادت کی انگلی سے پیشانی پر لکھے جس سے ملاقات کرے اس کا دوست ہو جائے۔
(6)جو اسے پانی پر پڑھ کر دم کرے اور پی لے اعلٰی مرتبہ پائے۔

الغفار

بخشنے والا

(1)جو "یاغفار" کی مداومت کرے گا اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اس کے نفس کی بری خواشات دور ہوں گی۔
(2)جو کوئی "یا غفار اغفرلی ذنوبی" جمعہ کی نماز کے بعد سو بار پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کو بخش دے گا اور آخرت لطف و مغرت کا امیدوار گردانے گا۔
(3)جو شخص نماز عصر کے بعد روزانہ "یا غفار اغفرلی" پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کو بخسے ہوئے لوگوں میں کر زمرہ میں داخل کرے گا۔
(4)جو جمعہ کے بعد سو بار پڑھے گا تو آثار مغفرت پیدا ہوں گے تنگی رفع ہو گی اور بے گمان رزق ملے گا۔
(5)غصہ کرنے والوں پر یہ اسم پڑھا جائے ان کا غصہ زائل ہو جاتا ہے۔

القہار

سب کو اپنے قابو میں رکھنے والا

(1)جس شخص کی کوئی حاجت ہو وہ اپنے گھر یا مسجد میں سر ننگا کر کے ہاتھ اٹھا کر ایک سو بار "یا قہار" کہے گا انشاءللہ اس کی حاجت پوری ہو جائے گی۔
(2)جو اشراق کی نماز کے بعد سجدہ کر کے سات بار "یا قہار" پڑھے گا اللہ تعالٰی اسے غنی فرما دےگا۔
(3)جس شخص کو دشمنوں سے خطرہ ہو وہ سورج نکلتے وقت اور رات کے آخری حصے میں دشمنوں کی ہلاکت کے لیے ان الفاظ میں یہ اسم ایک سو بار پڑھے "یا جبار یاقہار یا ذالبطش الشدید" پھر کہے "خذ حقی ممن ظلمنی وعدا علی"۔
(4)بکثرت اس کا ذکر کرنے سے دنیا کی محبت اور ما سویٰ اللہ کی عظمت دل سے جاتی رہے اور دشنوں پر غلبہ ہو اگر چینی کے برتن پر لکھ کر ایسے شخص کو پلایا جائے جو بوجہ سحر عورت پر قادر نہ ہو سحر دفع ہو۔
(5)جوشخص دنیا کی محبت میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھے تو انشاءاللہ دنیا کی محبت جاتی رہے گی اور اللہ تعالٰی کی محبت پیدا ہو جائے گی اور اس کا خاتمہ ایمان پر ہو گا۔
(6)جو کوئی کسی ظالم سے ڈرتا ہو وہ اس اسم کو فرض نماز کے بعد تین سو چھ بار پڑھا کرے اللہ تعالٰی اسے امن وامان میں رکھے گا اور دشمن پر غالب ہو گا حاکم مہربان ہوگا اور خوف دل سے جاتا رہے گا۔
(7)جو کسی مشکل کے واسطے سو بر پڑھے مشکل حل ہو۔
(8)دشمن کو مغلوب کرنے کے لیے فرض و سنت کے درمیان سو بار پڑھنا بہت مفید ہے۔

الوھاب

سب کچھ عطا کرنے والا

(1)جو سات بار روزانہ پڑھے گا مستجاب الدعوات ہو گا۔
(2)جو عشا کی نماز کے بعد چودہ سو چودہ بار پڑھے گا اسے رزق کی فراخی نصیب ہو گی۔
(3)جو کوئی فقر و فاقہ سے پریشان ہو اگر اس اسم کی مداومت کرے گا تو اللہ تعالٰی ایسی راحت عطا فرمائے گا کہ حیران رہ جائے گا۔
(4)جو چاشت کی نماز کے بعد سجدے کی آیت پڑھ کر سجدے میں سر رکھ کر سات بار "الوھاب" پڑھے گا مخلوق سے بے پرواہ ہو جائے گا۔
(5)جو کوئی رزق کی فراخی چاہتا ہو چاشت کے وقت چار رکعت پڑھے پھر سلام کے بعد سجدے میں جاکر "الوھاب" ایک سو چار بار اور اگر فرصت نہ ہو تو پچاس بار پڑھے مالدار ہو جائے گا۔
(6)کوئی بھی حاجت پیش آئے تو آدھی رات کے وقت گھر یا مسجد کے صحن میں تین باار سجدہ کر کے ہاتھ اٹھا کر سو بار پڑھے یہ عمل تین یا سات رات کرے انشاءاللہ حاجت پوری ہو جائے گی۔
(7)جو عشا کے بعد ساڑھے گیارہ سو بار پڑھے مقروض نہ رہے۔
(8)جو شخس فقر و فاقہ میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے یا چاشت کی نماز کے آخری سجدہ میں چالیس بار پڑھا کرے تو اللہ تعاٰی اسے فقر و فاقہ سے اشاءاللہ حیرت انگیز طریقق پر نجات دے دیں گے۔
(9)حفاظت ایمان کے لئے ہر نماز کے بعد سات بار یہ آیت پڑھنا مجرب ہے "ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا وهب لنا من لدنك رحمة ۚ إنك أنت الوهاب"۔
(10)اس اسم کو برکت کے لئے "الکریم ذالطول" کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
(11)ہر چیز میں برکت کے لئے اس اسم کو "الکافی" کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
(12)جب کوئی مشکل پیش آئے کسی میدان میں جاکر دعاء کی طرح ہاتھ اٹھا کر سو بار "یا وھاب" پڑھے انشاءاللہ مشکل آسان ہو جائے گی۔

الرزاق

بہت بڑا روزی دینے والا

(1)جو اس اسم کو نہار منہ بیس مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے اللہ تعالٰی اسے ایسا ذہن عطا فرماتا ہے جو باریکیوں اور مشکلات کو سمجھ لیتا ہے۔
(2)جو شخص اپنے مکان کے چاروں کونوں میں نماز صبح سے پہلے دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا اللہ تعالٰی اس پر رزق کے دروازے انشاءاللہ کھول دیں گے بیماری اور مفلسی اسکے گھر میں ہر گز نہ آئے گی پڑھنے کا آغاز داہنے کونہ سے کرے اور منہ قبلہ کی طرف رکھے۔
(3)جو فجر کے فرض و سنت کے درمیان اکتالیس دن تک 550 مرتبہ روزانہ پڑھے گا دولت مند ہوگا اس میں فجر کی نماز جماعت سے پڑھنا اور اسم مبارک کے اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنا شرط ہے۔
(4)جو عشا کی نماز کے بعد ننگا سر کر کے "یارزاق ترزق من تشآء یا رزاق" گیارہ بار اول آخر درود شیف کے ساتھ روز پڑھا کرے گا فتوح رزق پائے گا۔
(5)جو کوئی اس کو پانچ سو پینتالیس بار روز پڑھے گا اس کا رزق کشادہ ہو گا اور کوئی دشواری اور درماندگی نہ آئے گی۔
(6)جو روزانہ تنہائی میں ایک ہزار بار پڑھے گا انشاءاللہ خاص روحانی مقام پائے گا۔
(7)جو ہر نماز کے بعد پڑھنے کا معمول بنائے گا غیب سے روزی پائے گا۔
(8)جو شخص سترہ بار اس کے سامنے پڑھے جس کوئی حاجت ہو انشاۓاللہ حاجت پوری ہو جائے گی۔
(9)جو یہ اسم مبارک ایک سو ایک بار قیدی کے لئے پڑھے گا اسے گلوخلاصی ملے گی اور اگر بیمار کے لئے پڑھے گا اسے شفاء ملے گی انشاءاللہ مجرب ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں