اللہ
اسم ذات
(1) روزانہ ایک ہزار بار پرھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔
(2)جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک و صاف ہو کر خلوت میں پرھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔
(3)جس مریض کے علاج سے اطبا عاجز آگئے ہوں اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہو جاتا ہے بشرطیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔
(4)ہر نماز کے بعد سو بار کا وظیفہ کرنے والا صاحب باطن و صاحب کشف ہو جاتا ہے۔
(5)66 بار لکھ کر مریض کو دھو کر پلائیں اللہ تعالٰی شفا عطا فرماتا ہے۔ خواہ مرض آسیب کیوں نہ ہو۔
(6)آسیب زدہ کے لیے کسی برتن میں اسم اللہ اس برتن کی گنجائش کی تعداد لکھ کر آسیب زچہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔
(7)جو شخص اسم اللہ کو محبت الٰہی کی وجہ سے پڑھے گا اور شک نہیں کرے گا تو صد یقین میں سے ہو گا۔
(8)جو ہر نماز کے بعد سات ھواللہ الرحیم پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہو گا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
(9)جو شخص ایک ہزار بار یاللہ یاھو پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کر دیا جائے گا۔
(10)جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک یاللہ یا رحمٰن پڑھتا رہے پھر وہ جس چیز کی دعا کرے اللہ تعالٰی اسے وہ عطا فرما دے گا۔
الرحمٰن
بڑا مہربان
(1)ہر نماز کے بعد سو بار پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دور ہو جاتا ہے۔
(2)اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہر مکروہ امر سے محفوظ رہتا ہے۔
(3)جو کوئی صبح کی نماز کے بعد دو سو اٹھانوے بار پڑھے گا اللہ تعالٰی اس پر بہت رحم فرمائے گا۔
(4)اسے لکھ کر اور دھو کر پلانے سے گرم بخار سے شفا نصیب ہوتی ہے۔
(5)جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس بار یارحمٰن الدنیا والآخرۃ ویاریحیمھما پڑے گا اس کی ضروری حاجت پوری جائے گی۔
(6)جو کسی حاکم کے سامنے یارحمٰن الدنیا و رحیم الآخرۃ بحق یا بدوح پڑھتا جائے اور دم کرتا جائے اس پر حاکم سختی نہیں کرے گا۔
الرحیم
بہت رحم کرنے والا
(1)جو ہر روز سو بار پڑھنے کا معمول بنائے اسے اللہ تعالٰی کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کے لیے نرم ہو جاتے ہیں۔
(2)جو اس کا کثرت سے ورد کرتا ہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے اور زمانے کے مصائب سے محفوظ رہتا ہے۔
(3)جو کسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت یارحمٰن یارحیم پڑھتا جائے اللہ تعالٰی اسے اس ظالم کے شر سے بچا لیتا ہے اور اس کی خیر اسے عطا فرماتا ہے۔
(4)جو کوئی یہ اسم ہر روز پانچ سو بار پڑھے گا دولت پائے گا اور اللہ کی مخلوق اس پر مہربان و شفیق ہوگی۔
(5)جو صبح کی نماز کے بعد سو بعد سو بار پڑھے اس پر اللہ کی تمام مخلوق مہربانی اور شفقت کرے گی۔
(6)جو اسے صبح کی نماز کے بعد 555 بار پڑھتا رہے وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا۔
(7)جو "یارحمٰن الدنیا و رحیمھا" اکتالیس روز تک پڑھے اس کی حاجت پوری ہو گی۔
(8)جو شخص یہ روزانہ سو بار پڑھے اس کے دل میں رقت اور شفقت پیدا ہوجاتی ہے یعنی یہ دل کی سختی کا علاج ہے۔
(9)جس کسی کو کسی ناگوار کام کا اندیشہ ہو تو وہ "الرحمٰن الرحیم"کی کثرت کرے اشاءاللہ محفوظ رہے گا۔
(10)اگر سے لکھ کر پانی سے دھو کر وہ پانی کسی درخت کی جڑ میں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہوجاتی ہے۔
الملک
بادشاہ
(1)جو سخص زوال کے وقت ایک سو بیس بار پڑھے اللہ تعالٰی اس کو صفائی قلب اور غنا عطا فرماتا ہے خواہ غناہ ظاہری ہو خواہ باطنی۔
(2)اس اسم کو پڑھنے والے کا نفس اسکا مطیع رہتا ہے اور اسے عزت حرمت حاصل ہوتی ہے۔
(3)جو روزانہ نوے بار پڑھنے کا معمول بنائے گا وہ مالدار ہو جائے۔
(4)جو سورج نکلنے کے وقت تین ہزار بار پڑھے گا جو مراد مانگے گا حاصل ہو جائے گی۔
(5)مال و ملک والا آدمی اگر یہ اسم القدوس کے ساتھ ملا کر پڑھے گا تو اس کا مال ملک قائم رہے گا۔
(6)جو فجر کے بعد ایک سو بیس بار پڑھنے کا معمول بنائے اللہ تعالٰی اسے اپنی عنایات کے ذریعے غنی فرما دیتا ہے۔
(7)اگر حکمران اسے پڑھنے کا معمول بنائیں تو بڑے بڑے سرکش اور متکبر لوگ ان کے مرمانبردار بن جائیں۔
(8)جو کوئی روزانہ صبح کی نماز کے بعد "یاملک" کثرت سے پڑھا کرے گا اللہ تعالٰی اسے غنی فرما دے گا۔
القدوس
بہت پاک
(1)جو کوئی ہزار بار اس اسم کو پڑھے گا سب سے بے پرواہ ہو گا۔ یہاں تک کہ ناجئز شہوات سے بھی۔
(2)جو شخص دشمن سے بچنے کے لیے بھاگتے وقت سے پڑھے گا محفوظ رہے گا۔
(3)جو سفر میں اس کی مداومت کرے گا کبھی نہیں تھکے گا۔
(4)جو کوئی ہر روز زوال کے وقت کے قریب سو بار پڑھے گا اس کا دل صاف ہو جائے گا۔
(5)جو تین سو انیس بار شیرینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلائے دشمن مہربان ہو جائے۔
(6)جو زوال بعد ایک ستر بار پڑھے اس کا مقصد حاصل ہوگا اور روحانی امراض سے پاک ہو جائے گا۔
جو کوئی چالیس دن تک خلوت میں ایک ہزار بار پڑھے اس کا مقصد حاصل ہو گا اور دنیا میں کی قوت تاثیر ظاہر ہو جائے گی۔
(7)جو زوال کے بعد ایک ستر بار پڑھے اس کا دل منور ہوگا اور روحانی امراض سے پاک ہو جائے گا۔
(8)جو رات کے آخری حصے میں ایک ہزار بار پڑھے تو بیماری اور بلا اس کے جسم سے دور ہو جاتی ہے۔
(9)نماز جمعہ کے بعد ایک سو پچاسی بار "سبوح قدوس رب المائکہ والروح" کہہ کر پھر اس کو ایک روٹی پر لکھ کر کھائے وہ تمام آفات سے محفوظ رہے اور اسے توفیق عبادت حاصل ہو۔
(10)جو جمعہ کی نماز کے بعد "سبوح قدوس" روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھاتا رہے فرشتہ صفت ہوجائے۔
السلام
سلامت رکھنے والا۔ بےعیب ذات
(1)جو ہمیشہ صبح کی نماز کے بعد ہزار بار اس اسم کو پڑھے گا اس کا علم زیادہ ہو گا۔
(2)جو ایک اکتیس بار یا ایک سو اکسٹھ بار پڑھ کر بیمار پر دم کرے گا بیمار صحت پائے گا۔
(3)جو اس اسم کو وظیفہ بنائے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے دشمن سے نڈر رہے۔
(4)بیمار یا خائف اگر ایک سو گیارہ بار پڑھ کر دم کرے بیماری اور خوف سے محفوظ رہے گا
(5)جو چھ سو نوے بار شیرینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلائے دشمن مہربان ہو۔۔
(6)جو ایک سو اکیس بار یہ اسم اور "سلام قولا من رب رحیم" کسی مریض پر پڑھے اگر اس کی موت کا وقت نہ آیا ہو تو اسے شفا مل جائے گی یا کم از کم مرض میں تخفیف ہو جائے گی۔
(7)اگر مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونو ہاتھ اٹھا کر یہ اسم ایک سو چھتیس بار بلند آواز سے پڑھے کہ مریض سن لے انشاءاللہ اس کو شفا ہو گی۔
(8)ہر فرض نماز کے بعد پندرہ مرتبہ "اللھم یا سلام سلم" پڑھنا ہر طرح کی سلامتی کے لئے مفید ہے۔
(9)جو کوئی کثرت سے اس اسم کو پڑھتا رہے گا انشاءاللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔
(10)جو کوئی ایک سو پندرہ مرتبہ یہ اسم پڑھ کر بیمار پر دم کرے گا اللہ تعالٰی اسن کو شفا عطا فرمائے گا۔
المومن
امن و ایمان دینے والا
(1)جو کثرت سے اس کا ورد کرے اس کا ایمان قئم رہے اور مخلوق اس کی مطیع و معتقد ہو جائے۔
(2)جو کوئی روزانہ تین بار پڑھنے کا معمول رکھے خوف سے نڈر ہو۔
(3)جو کوئی ایک سو چھتیس بار پڑھا کرے ظالموں کے ظلم اور جملہ آفات سے محفوظ رہے۔
(4)خوف زدہ آدمی اگر فرضوں کے بعد چھتیس بار اس اسم کا رکھے تو اس کی جان و مال محفوظ رہے گی۔
(5)جس پر رعب اور خوف طاری ہو وہ "یا سلام یا مومن" کاورد رکھے خصوصاً مسافر اگر اس کا ورد رکھیں تو انہیں اللہ تعالٰی کی طرف سے سلامتی نصیب ہو۔
(6)جو شخص کسی خوف کے وقت چھ سو تیس بار اس اسم کو پڑھے گا انشاءاللہ ہر طرح کے نقصان سے محفوظ رہے گا۔
(7)جو ایک سو پندرہ بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے گا انشاءاللہ ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔
(8)جو شخص اس اسم کو پڑھے یا لکھ کر اپنے پاس رکھے اس کا ظاہر و باطن اللہ تعالٰی کی امان میں رہے گا۔
المھیمن
نگہبان
(1)جو کوئی غسل کرے پھر خلوت میں توجہ کے ساتھ نماز پڑھے اور و بار یہ اسم پڑھے اس کے دل میں نور پیدا ہو گا اور اس کی مراد ہو جائے گی اور عالی ہمت ہو جائے گا۔
(2)جو عشاء کی نماز کے بعد 145 بار پڑھنے کا معمول بنائے وہ تکوینیات کا ان کے وقوع سے سے پہلے مشاہدہ کر لے گا۔
(3)جو کوئی اسے انتیس بار پڑھے گا غم نہ پائے گا۔
(4)جو یہ اسم ہمیشہ پڑھتا رہے گا تمام بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔
(5)جو شخص ایک سو پندرہ مرتبہ پڑھے انشاءاللہ پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہو۔
العزیز
سب پر غالب
(1)جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کو معزز و مستغنی بنا دیں گے۔
(2)جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس مرتنہ پڑھتا رہے وہ انشاءاللہ کسی کا محتاج نہ ہو اور ذلت کے بعد عزت پائے۔
(3)اگر لوگ رات کے آخری حصے میں جمع ہوکر دو دو ہزار با پڑھیں تو بارش برسے گی۔
(4)جو "یاعزیز من کل عزیز بحق یا عزیز" پڑھے تو تمام مخلوق میں عزیز ہو۔
(5)جو 94 دن 94 مرتبہ پڑھ لیا کرے معزز و کامران رہے۔
(6)جو چار سو گیارہ دن تک دو سو بار مع اول آخر درود شریف پڑھے اس کے تمام کام پورے ہو جائیں۔
(7)جو اکتالیس دن تک صبح کو روز حاکم کے پاس جاتے وقت پڑھ لیا کرے حاکم مہربان رہے۔
(8)جو عشاء کے بعد دو سو بار "یا عزیز من کل عزیز اعوذ بلطفک یا عزیز" پڑھ لیا کرے اللہ تعالٰی کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہو۔
(9)جو متوتر سات دن تک 1000 بار پڑھے اس کا دشمن ہلاک ہو جائے۔
(10)جو کسی دشمن کے لشکر کی طرف ہاتھ کا اشارہ کر کے ستر بار پڑھے وہ لشکر اللہ کے حکم سے شکست کھا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں