سید سلمان گیلانی کی مزاحیہ شاعری : رونق محفل

کالج کا ماحول

عشق کا اعلانیہ اظہار ہونا چاہیے
کالجوں میں کھل کھلا کے پیار ہونا چاہیے
ہر جواں کی کوئی دل آرا ضروری ہے یہاں
ہر حسینہ کا کوئی دلدار ہونا چاہیے
کالجوں میں انگلش اردو میتھس اور سائنس کے ساتھ
لو کا اک سبجیکٹ بھی سرکار ہونا چاہیے
لڑکی لڑکے کو بلائے بھائی کہ کر جب کبھی
بھاری جرمانہ اسے ہر بار ہونا چاہیے
بھائی کہنے کے لیے کالج کے ہی فیلوز کیوں
بھائی ان کا گھر کا رشتہ دار ہونا چاہیے
بھائی کہنے کے لیے الطاف بھائی کم ہے کیا
بھائی کا آخر کوئی معیار ہونا چاہیے
اچھلیں کودیں ناچیں گائیں مل کے لڑکے لڑکیاں
جشن یہ اتوار کے اتور ہونا چاہیے
جب کڑی برقعے میں دیکھیں روک کر ہم کہ سکیں
تم کو تو خاتون خانہ دار ہونا چاہیے
جب کریں کڑیوں سے منڈے چھوٹی موٹی چھیڑ چھاڑ
ان کو چھڑنے کے لیے تیار ہونا چاہیے
ووٹ تم دو یا نہ دو لیکن جوانو سوچ لو
کیا مسلماں کا یہی کردار ہونا چاہیے
تم جو جو کچھ کہا ہے میں نے جو جو کچھ سنا
اس پہ سو سو بار استغفار ہونا چاہیے
دور کردے جو ہمیں خالق سے خالق کی قسم

ایسے کلچر کو سپرد نار ہونا چاہیے
تین ووٹوں سے ہے ہارا خوچہ گیلاؔنی تم آج
ہم نہ کہتا تھا کہ بیگم چار ہونا چاہیے

پنجابی دوہڑے حاجی محمد حیات بھٹی صاحب : رونق محفل

دوہڑہ

اساں کداں ہنڑ تہاڈے لائق دے رہے آں تہانوں ہور کھڈاونڑیں جھل گئے
تساں ڈھنگر دھریک کے کی کرنن سکھ جدنڑ تہاڈے پھل گئے
ساڈا خالص تیل وی کم نہ آیا تہاڈے سکے پانڑی بل گئے
افسوس حیاؔت اداں کنڈ کیتی اوئے جداں پیار جوانیوں ڈھل گئے

حاجی محمد حیات بھٹی

دوہڑہ

ساڈے پیار پچھیتیاں فصلاں ہن کدی اجڑ گیا کدی پھل لگ گئے
اسے کئی ڈیونہہ شوق دا کھیڈ لیا جیہڑے شاہ دے دل نوں ول لگ گئے
ارمان توں نکلیاں ہنجواں نوں کدی لڑھ ہئے گئی کدی ٹھل لگ گئے
روح جدنڑ حیاؔت اداس ہویا جھٹ اپنڑیں آپ دے گل لگ گئے