-
اس کے جاتے ہی یہ کیا ہو گئی گھر کی صورت
نہ وہ دیوار کی صورت ہے نہ در کی صورتالطاف حسین حالی
-
اپنی جیبوں سے رہیں سارے نمازی ہشیار
اک بزرگ آتے ہیں مسجد میں خضر کی صورتالطاف حسین حالی
-
ان کو حالیؔ بھی بلاتے ہیں گھر اپنے مہماں
دیکھنا آپ کی اور آپ کے گھر کی صورتالطاف حسین حالی
-
اب عرض محبت کی جگرؔ کیوں نہیں جرأت
وہ سامنے ہیں گرم ہے بازار محبتجگر مراد آبادی
-
اپنے تو لئے زہر کی تاثیر تھی اس میں
گو واسطے عالم کے ہو تریاک محبتقائم چاندپوری
-
اس کے وارث نظر نہیں آئے
شاید اس لاش کے پتے ہیں بہتساقی فاروقی
-
امکاں نہیں جیتے جی ہو اس قید سے آزاد
مر جائے تبھی چھوٹے گرفتار محبتمیر تقی میر
-
اس راز کو رکھ جی ہی میں تا جی بچے تیرا
زنہار جو کرتا ہو تو اظہار محبتمیر تقی میر
-
اک جہانگیر خموشی کی رجز خوانی ہے
ہو گیا کیا یہ مرے گھر کا سماں راتوں راتخاطر غزنوی
-
اب خیال اس کا وہاں آنکھوں میں پھرتا ہے مری
کوئی پھرتا تھا جہاں کبک دری کی صورتمصحفی غلام ہمدانی
-
اس کے جانے سے مرا دل ہے مرے سینے میں
دم کا مہمان چراغ سحری کی صورتمصحفی غلام ہمدانی
-
اطوار ترے باعث آفات جہاں ہیں
آثار ترے ہیں گے سب آثار قیامتتاباں عبد الحی
-
اسباب جہاں کی تو دلا فکر نہ کر تو
حاصل نہیں کچھ اس میں بجز رنج و مشقتتاباں عبد الحی
-
ان کو بے حس جان نہ ساقی اول شب ہے بادہ نوش
رات ڈھلے محسوس کریں گے شیشے کی جھنکار بہترسا چغتائی
-
اپنا اپنا حسن نظر ہے اپنی اپنی منزل ہے
شرط میسر آتا ہے تو سایۂ زلف یار بہترسا چغتائی
-
اس زمانے کی دوستی کے تئیں
کچھ نہیں اعتبار کی صورتآبرو شاہ مبارک
-
اپنی ہی ذات کا اک دائرہ بن رکھا ہے
اپنی گردش میں ہیں ہم لوگ بھنور کی صورتمحسن احسان
-
امتحاں ہم نے دیئے اس دار فانی میں بہت
رنج کھینچے ہم نے اپنی لا مکانی میں بہتمنیر نیازی
-
اس کو کیا یادیں تھیں کیا اور کس جگہ پر رہ گئیں
تیز ہے دریائے دل اپنی روانی میں بہتمنیر نیازی
Punjabi Poetry, Urdu Poetry, Islamic Poetry, Naat Sharif, Romantic Poetry, Sad Poetry, Funny Poetry, Islamic Novels, Jasoosi Novels, Romantic Novels
بیت بازی کورس : الف سے شروع ہو کر ت پر ختم ہونے والے اردو اشعار : رونق محفل | Best 2 line Urdu Poetry For Bait bazi
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں