نعت
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
لب ہیں جب ملتے الفت سے اک دوجے کو
تب ہی ہوتا ادا ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
غم کے ماروں سیاہ کاروں بیماروں کی
دھڑکنوں میں بسا ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
بندگئِ خدا کی طرف کھینچتی
اک مبارک صدا ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
کلمہ قرآن میں اپنی آذان میں
رب نے کیسے جڑا ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
لاالاالله محمدرسول الله
کلمہ میں سج رہا ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
بعد رب احد حشر میدان میں
اک شفیع آسرا ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
جو ہمیں رب ہمارے سے ملوا گیا
وہ نشاں وہ پتہ ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
کل نبیوںؑ میں رب نے چنا آپﷺ کو
ناموں میں میں پھر چنا ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
جھونکا ٹھنڈی ہوا کا مجھے چھو گیا
میں نے جب بھی لکھا ہے محمدﷺ کا نام
دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام
نام لیوا ہے ارشدؔ صحابہؓ کا تو
یہ صلے میں ملا ہے محمدﷺ کا نام
مفتی سعید ارشد الحسینی