بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے مفتی سعید ارشد الحسینی : رونق محفل

نعت

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

وہ جالیوں پاس اس سفر میں کہا تھا شرطے نے اَنتَ مجنوں
صدا وہی یاد آرہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

یہ عائشہؓ کے ہیں پاک حجرے کی عظمتیں رفعتیں جہاں پر
بہشت جنت لٹا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

مواجہہ پاک پر لگی ہے موحدوں کی جو بھیڑ دیکھو
وہ بھیڑ نظروں کو بھا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

نظاروں کا در نبیﷺ کا روضہ بہاروں کا گھر نبیﷺ کا مسکن
دیوانگی گنگنا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

سمیٹ دے فاصلے الٰہی پلک جھپکتے میں دیکھوں روضہ
کہ جان پر بنتی جا رہی ہے چلو مدینے جلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

جہاں پہ آقاﷺ ہیں محو آرام عمرؓ ابوبکرؓ بھی وہیں ہیں
بہار پلکیں بچھا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

اے بے کسو بے نواؤ آؤ صبا کا پیغام عشق سمجھو
وہ ہم کو ارشدؔ سنا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

مفتی سعید ارشد الحسینی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں