اسماء الحسنیٰ کے فوائد و وظائف : تحفہء سعادت

السمیع

سب کچھ سننے والا

  1. جو کوئی جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو بار پڑھے گا انشاءاللہ مستجاب الدعوات بن جائے گا۔

  2. جو اسے کثرت سے پڑھے گا کم سننے کے مرض سے انشاءاللہ شفاء پائے گا۔

  3. جو کوئی جمعرات کے روز چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو بار السمیع پڑھے گا اور ایک قول کے مطابق ہر روز سو بار پڑھا کرے گا اور پڑتے وقت بات چیت نہیں کرے گا اور پڑھ کر دعا مانگے گا پس جو مانگے گا انشاءاللہ پائے گا۔

  4. جو کوئی جمعرات کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان پڑھے گا االلہ تعالیٰ اسے نظر خاص سے نوازے گا۔

البصیر

سب کچھ دیکھنے والا

  1. جو کوئی نماز جمعہ سے پہلے یا بعد میں سو مرتبہ یا بصیر پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کی نگاہ میں انشاءاللہ روشنی اور دل میں نور پیدا فرما دے گا اور اسے صالح اقوال و اعمال کی توفیق عطا فرمائے گا۔

  2. جو کوئی جمعہ کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیاں سو بار پڑھے گا اسے اللہ تعالیٰ خصوصی نظر عنایت عطا فرمائے گا۔

  3. جو اس کا کثرت سے ورد کرے گا آنکھوں کے امراض سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا اس کے لئے ان الفاظ میں دعا مفید ہے۔
    اَللّٰھُمَ یَاسَمِیْعُ یَا بَصِیْرُ مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَ بَصَرِیْ وَاجْعَلْھُمَا الْوَارِثَ مِنِّیْ

  4. جو کوئی ہر روز عصر کے وقت سات بار پڑھ لیا کرے ناگہانی موت سے امن میں رہے گا۔

  5. جو جمعہ کے خطبہ سے پہلے سو بار پڑھ لیا کرے گا انشاءاللہ منظور نظر الٰہی ہو گا۔

الحکم

حاکم مطلق

  1. جو کئی اخیر شب میں ننانوے مرتبہ باوضو یہ اسم پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کے دل کو انشاءاللہ محل اسرار و انوار بنا دے گا۔

  2. جو کوئی جمعہ کی رات یہ اسم اسقدر پڑھے گا کہ بے حال و بے خود ہو جائے تو اللہ تعالٰی اس کے قلب کو انشاءاللہ کشف و الہام سے نوازے گا۔

  3. جو کوئی شب جمعہ میں آدھی رات کو پڑھے گا حق تعالٰی اس کا باطن صاف کر دے گا۔

  4. جو پانچوں وقت ہر نماز کے بعد اسی بار پڑھ لیا کرے گا کسی کا محتاج نہ ہو گا۔

العدل

انصاف کرنے والا

  1. جو اس اسم کو پڑھے اور روٹی کے بیس لقموں پر شب جمعہ کو لکھ کر کھا لے تو اس کے لئے دلوں کو مسخر کر دیا جاتا ہے۔

  2. جو کوئی ہر نماز کے بعد پڑھے غیب سے روزی پائے اور اسے نیک عمل کی توفیق ہو۔

  3. جو کوئی مغرب کی نماز کے بعد ہزار بار پڑھے گا آسمانئی بلاؤں سے نجات پائے گا۔

الطیف

بڑا لطف و کرم والا

  1. جو شخص 133 مرتبہ یا لطیف پڑھا کرے انشاءاللہ اس کے رزق میں برکت ہو گی اور اس کے سب کام بخوبی پورے ہوں گے۔

  2. جو شخص فقرو فاقہ، دکھ، بیماری، تنہائی، کسمپرسی یا کسی اور مصیبت میں گرفتار ہو وہ اچھی طرح وضو کر کے دوگانہ پڑھے اور اپنے مقصود مطلب کو دل میں رکھ کر سو مرتبہ یہ اسم پڑھے انشاءاللہ مقصد پورا ہو گا۔

  3. جو اس اسم کو روزانہ ایک سو تہتر (173) بار پڑھے اس کو اسباب معیشت نصیب ہوں گے اور حاجات پوری ہوں گی۔

  4. بیٹیوں کے رشتے اور نصیب کھلنے اور امراض سے صحت کے لئے ہر روز تحیتہ الوضو کے بعد سو بار پڑھنا مفید ہے۔

  5. ہر دینی اور دنیوی مہم کے لئے خالی جگہ پر دعا کی شرائط کے ساتھ سولہ ہزار چھ سو اکتالیس بار پڑھنا مفید ہے۔

  6. جو ایک سو ساٹھ بار یہ آیت پڑھے اور اس کے ساتھ یہ آیت پڑھے لَا تُدْ رِکُہُ لْاَ بْصَارُ وَھُوَ یُدْرِکُ لْاَ بْصَارَ وھُوَ الَّطَیْفُ الْخَبِیْرُ وہ خوف سے انشاءاللہ امن پائے گا۔

  7. بیماریوں سے شفاء کے لئے اس اسم کے ساتھ کوئی آیت شفاء پڑھ لی جائے تو فائدہ ہو گا۔

  8. پریشانیوں اور مصیبتوں سے نجات کے لئے اس اسم کا ورد بہت مفید ہے۔

الخبیر

باخبر اور آگاہ

  1. جو سات دن متواتر اس کا ورد کرے اسے اللہ تعالٰی کی طرف سے روحانیت نصیب ہوتی ہے جو مطلوبہ امور میں اس کی راہنمائی کرتی ہے۔

  2. جو نفس امارہ کے ہاتھ گرفتار ہو کثرت سے اس کا ورد کرے انشاءاللہ نجات پائے گ۔

  3. استخارہ کے واسطے اکتالیس دن تک روزانہ تین سو بار یَا خَبِرُ اَخْبِرْنِیْ پڑھے پھر جب ضرورت پڑے تین سو بار پڑھ کر سو جائے نیک و بدحال کی انشاءاللہ اطلاع ہو جائے گی۔

  4. جو کسی موذی کے پنجہ میں گرفتار ہو اس اسم کو بکثرت پڑھے انشاءاللہ خلاصی نصیب ہو گی۔

الحلیم

بڑا بردبار

  1. جو اس کا ہر وقت ورد رکھے گا انشاءاللہ فتح مند رہے گا اور ہر آفت سے بچا رہے گا۔

  2. جو کوئی ہر روز ظہر کی نماز کے بعد نو دفعہ پڑھا کرے گا انشاءاللہ تمام خلقت میں سرخرو رہے گا۔

  3. جو دشمن یا مدعی یا حاکم کے سامنے ہوتے ہی پانی سے ہاتھ دھو کر گیارہ دفعہ یا حلیم پڑھ کر منہ پر مل لیا کرے انشاءاللہ دشمن سختی نہ کر سکے گا اور حاکم نرمی اور مہربانی سے پیش آئے گا۔

  4. جو کوئی اس کو کاغذ پر لکھ کر پھر اس کو دھوئے اور پانی اپنی کھیتی پر چھڑک دے انشاءاللہ زراعت کی ہر آفت سے حفاظت رہے گی اور کمال کو پہنچے گی اور اس میں برکت ہو گی۔

  5. جو کوئی اس اسم کو بادشاہ کے سامنے پڑھے گا انشاءاللہ اس کے غصہ سے محفوظ رہے گا۔

  6. جو کوئی اس اسم کو پڑھے حلیم الطبع ہو جائے اور صبر و سکون اس کے دل میں آ جائے۔

  7. جو کوئی درخت بوتے وقت اٹھائیس بار پڑھے درخت سرسبز ہو اور انشاءاللہ خزاں سے محفوظ رہے۔

  8. اگر رئیس آدمی اس کو بکثرت پڑھے اس کی سردادی خوب جمے اور راحت سے رہے اور اگر کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر اپنے پیشہ کے آلات و اوزار پر ملے تو اس پیشہ میں برکت ہو اگر کشتی ہو غرق سے محفوظ رہے اگر جانور ہو ہر آفت سے محفوظ رہے۔

العظیم

بزرگی والا

  1. جو کوئی حکمران سے خوف زدہ ہو وہ بارہ باار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے انشاءاللہ محفوظ رہے گا اور نرمی پائے گا۔

  2. اس کا بکثرت ذکر کرنے سے عزت نصیب ہوتی ہے اور ہر مرض سے شفاء ملتی ہے۔

  3. جو سات مرتبہ پانی پر پڑھ کر دم کر کے پانی پی لے انشاءاللہ اس کے پیٹ میں درد نہ ہو گا۔

الغفور

بہت بخشنے والا

  1. جو اس اسم کو بکثرت پڑھے گا اس کے دل میں انشاءاللہ سیاہی گھٹے گی۔

  2. جو کوئی سجدہ کر کے اس میں تین بار یَا رَبِّ غْفِرْلِیْ پڑھے گا اللہ تعالٰی اس کے اگلے پچھلے گناہ بخش دے گا۔

  3. تپ یا درد سر کا مریض یا غمگین آدمی اگر اس اسم کو کاغذ پر لکھ کر روٹی پر اس کا نقش جذب کر کے کھا لے حق تعالٰی شان اسکو شفاء اور خلاصی بخشے گا۔

  4. جو اس کو بکثرت پڑھے گا برے اخلاق اور روحانی امراح اور ظاہری بیماریوں سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا اور اس کے مال و اولاد میں برکت ہو جائے گی۔

  5. تین بر لکھ کر بخار والے شخص کو دیا جائے تو انشاءاللہ بخار دور ہو جاتا ہے۔

  6. تین کاغذوں پر یَا غَفُوْرُ اس طرح لکھا ہو کہ ہر کاغذ پر تین سطریں اور ہر سطر میں دو بار یَا غَفُوْرُ لکھا ہو یہ کاغذ ایسا شخص جو بیمار ہو اور اس کے سر میں درد ہو نگل لے تو انشاءاللہ اسے شفاء نصیب ہو جائے گی۔

  7. جو شخص نزع کی تکلیف میں مبتلا ہو اسے سید الاستغفار لکھ کر پلایا جائے تو انشاءاللہ اس کی تکلیف آسان ہو جائے گی۔ ( سید الاستغفار معروف ہے)

الشکور

قدردان

  1. جو کوئی یہ اسم اکتالیس بار پانی پر پڑھے اور وہ پانی آنکھوں پر چھڑکے اور رات کو وہ پانی پئے تو انشاءاللہ بڑی برکت پائے گا اس کے بدن اور دل کو شفاء ملے گی اور اس کی نظر تیز ہو جائے گی۔

  2. جس کو ضیق النفس (دمہ) یا تکان یا گرانی اعضا ہو اسکو لکھ کر بدن پر پھیر دے اور پی لے تو نفع ہو اور اگر کمزور نظر والا اپنی آنکھ پر پھیرے نگاہ میں انشاءاللہ ترقی ہو۔

  3. جو شخص معاشی تنگی یا کسی اور دکھ درد یا رنج میں مبتلا ہو وہ اس اسم کو اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھے انشاءاللہ اسے رہائی نصیب ہو گی۔

  4. جس شخص کی آنکھوں کی روشنی جاتی رہی ہو وہ اس اسم کو اکتالیس بار ہر روز پڑھا کرے اور لعاب دھن اپنی آنکھوں پر لگا دے اور پانی پر دم کر کے پئے انشاءاللہ روشنی برقرار ہو جائے گی۔

  5. جو کوئی مفلس ہو اس اسم کو اکیس بار پڑھے انشاءاللہ غنی ہو جائے گا اور جو کوئی بہت پڑھے خلق میں با عزت رہے۔

  6. جو کوئی پانچ ہزار بار روزانہ پڑھے گا انشاءاللہ قیامت کے دن بلند مرتبہ پائے گا۔

العلی

بہت بلند و برتر

  1. جو شخص اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے انشاءاللہ اسے رتبہ کی بلندی خوشحالی اور مقصد میں کامرانی نصیب ہو گی۔ اور جو مسافرت میں مبتلا ہو گا پھر وطن مالوف پہنچے گا۔

  2. جو ورم یعنی سوجن پر تین بار پڑھ کر پھونکے گا انشاءاللہ صحت پائے گا۔

  3. اگر فقیر اسے ایک سو دس بار پڑھے تو غنی ہو جائے اور دنیا میں عزت پائے۔

  4. اگر لکھ کر بچے کو باندھ دیا جائے تو جلدی جوان ہو اگر مسافر اپنے پاس رکھے تو جلدی اپنے عزیز و اقارب سے آملے اگر محتاج ہو ٖٖغنی ہو جائے۔

  5. یہ اسم مشائخ بزرگوں طلبہ اور سالکین کے لئے ایک روحانی خزانہ ہے اگر اس کے ساتھ اللہ تعالٰی کا نام العلیم بھی ملا لیا جائے تو یہ بڑے اذکار میں شمار ہوتا ہے۔

  6. جو ان الفاظ میں دعا کرے گا انشاءاللہ عذاب سے نجات پائے گا اَللّٰھمَّ یا عَالِمَ الْخَفِیَّاتِ رَفِیْعَ الدَّرَجَاتِ ذَاالْعَرْشِ یُلْقِی الرُّوْحَ عَلٰی مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِہٖ غَافِرَ الذَْنْبِ قَابِلَ التَّوْبِ شَدِیْدَ الْعِقَابِ ذَاالطَّوْلِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔

الکبیر

بہت بڑا

  1. اس کا بکثرت ذکر کرنے سے علم و معرفت کا دروازہ کھلتا ہے اور اگر کھانے کی چیز پر پڑھ کر میں بیوی کو کھلایا جائے تو باہمی الفت پیدا ہو۔

  2. جو شخص اپنے عہدہ سے معزول ہو گیا ہو وہ سات روزے رکھے اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ یا کبیر پڑھے وہ انشاءاللہ اپنے عہدہ پر بحال ہو جائے گا اور اسے بزرگی و برتری نصیب ہو گی۔

  3. جو کوئی اس اسم کو پڑھے مخلوق کی نظروں میں ممتاز ہو اور بلند مرتبہ پائے۔

  4. یہ بادشاہوں اور حکام کا وظیفہ ہےوہ اگر اس کا اہتمام کریں تو ان کا رعب رہے اور مہمات بخوبی سر انجام پائیں۔

  5. جو نو دفعہ کسی بیمار پر پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ بیمار درست ہو۔

  6. جو اسے سو بار پڑھے گا مخلوق میں عزیز رہے گا۔

الحفیظ

سب کا محافظ

  1. جو شخص بکثرت یا حفیظ کا ورد رکھے گا اور لکھ کر اپنے پاس رکھے گا وہ انشاءاللہ ہر طرح کے خوف و خطر اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔

  2. یہ اسم مبارک خوفناک سفر میں حفاظت کے لئے بے حد مفید اور سریع الاثر ہے۔ حتیٰ کہ اگر اسے پڑھ کر درندوں کے درمیان سو جائے تو انشاءاللہ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اس اسم کے ذکر کے بعد تین بار یہ دعا پڑھے یَا حَفِیْظُ اِحْفَظْنِیْ۔

  3. جو ہر روز سولہ بار پڑھے گا انشاءاللہ ہر طرح سے نڈر رہے گا۔

  4. جو کسی شر یا گاؤں میں جا کر غیب سے رزق چاہے مغرب کے بعد اکتالیں بار یَا حَافِظُ یَا حَفِیْظٗ یَا رَقِیْبُ یَا مُجِیْبُ یَا اَللہُ یا اللہُ قبلہ کو ہاتھ کر کے پڑھے انشاءاللہ غیب سے روزی پائے گا۔

  5. جو کسی بیمار پر چالیس ہفتہ تک ستر بار روز پڑھ کر دم کرے گا انشاءاللہ تندرست ہو جائے گا۔

  6. اس کو پڑھنے اور اپنے پاس لکھ کر رکھنے والا ڈوبنے، جلنے، دیو، پری اور نظر بد سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔

المقیت

قوت دینے والا

  1. جو کوئی خالی آبخورے میں سات مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا اس میں سے خود پانی پئے یا کسی دوسرے کو پلائے یا سونگھے گا انشاءاللہ مقصد حاصل ہو گا۔ یہ عمل سفر میں امن کے لئے بھی مفید ہے خاص طور پر جب اس کے ساتھ سورہ لایلف قریش ملا کر صبح شام پڑھی جائے۔

  2. جس کی آنکھ سرخ ہو اور درد کرتی ہو وہ دس بار پڑھ کر دم کرے۔

  3. جو کوئی کسی کو غریب دیکھے یا خود اس کو غریبی پیش آئے یا کوئی لڑکا بدخوئی کرے یا بہت روئے سات بار خالی آبخورے پر پڑھ کر دم کرے اور اس میں پانی ڈال کر خود پئے یا دوسے کو پلائے انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔

  4. اگر روزہ دار کو ہلاکت کا خوف ہو تو سو بار پھول پر پڑھ کر اسے سونگھے انشاءاللہ قوت پائے گا اور ہر روز زوزہ رکھ سکے گا۔

  5. جو اس اسم کو اَلقَائِمُ کے ساتھ ملا کر ہر نماز کے بعد سات بار پڑھے گا امراض سوداویہ سے انشاءاللہ شفاء پائے گا۔

  6. جو ہر روز سات بار پانی پر دم کر کے پئے گا انشاءاللہ غیب سے روزی پائے گا اور کبھی بھوکا نہ رہے گا۔

الحسیب

سب کے لئے کفائت کرنے والا

  1. جو کوئی چور یا حاسد یا ہمسایہ یا دشمن یا چشم زخم یا بد نظر ڈرتا ہو ایک ہفتہ تک صبح طلوع سے پہلے اور شام غروب سے پہلے ستر بار حَسْبِیَ اللہُ الْحَسِیْبُ پڑھے گا اللہ تعالٰی اسے ہفتہ گزرنے سے پہلے امن عطا فرمائے گا۔ اور انشاءاللہ تمام کام درست ہو جائیں گے پڑھائی کا آغآز جمعرات سے کرے

  2. جو روزانہ حَسْبِیَ اللہُ الْحَسِیْبُ پڑھے گا انشاءاللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔

  3. جو کوئی اس اسم کو ستر بار پڑھے گا انشاءاللہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔

  4. اگر کوئی مشکل پیش آئے تو ایک ہفتہ تک روزانہ صبح و شام ایک سو پینتالیس 145 بار پڑھے انشاءاللہ مشکل آسان ہو جائے گی۔

  5. اگر کسی سے حساب میں تشدد کا اندیشہ ہو یا کسی بھائی برادری سے کسی معاملہ میں خوف ہو تو سات روز تک طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے بیس بار پڑھ لیا کرے۔

  6. الحسیب میں اسم اعظم کی طرف اشارہ ہے (واللہ اعلم)

الجلیل

بڑی شان والا

  1. جو کوئی اس اسم کو تہتر 73 بار پڑھا کرے انشاءاللہ صاحب وقار ہو۔

  2. جو دس بار اپنے اسباب پر پڑھے چوری سے محفوظ و سلامت رہے۔

  3. جو بکثرت اسکا ورد رکھے گا اور مشک و زعفران سے لکھ کر پئے گا اور اپنے پاس رکھے گا اللہ تعالٰی اسکو انشاءاللہ عزت و عظمت اور قدر و منزلت عطا فرمائے گا۔

الکریم

بہت کرم کرنے والا

  1. جو شخص روزانہ سوتے وقت یا لکریم پڑھتے پڑھتے سو جایا کرے اللہ تعالیٰ اس کو علماء و صلحاء میں عزت نصیب فرمائیں گے اور غیب سے روزی عطا فرمائیں گے

  2. جو شخص اَلْکَرِمُ ذُوالطَّوْلِ الْوَھَّابُ کو کثرت سے پڑھا کرے اس کے اسباب و احوال میں برکت ظاہر ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں