کچھ اور مزا اب کے ملاقات میں آئے اردو شاعری رونق محفل

غزل

کچھ اور مزا اب کے ملاقات میں آئے
وہ آئے تو ساون کی کسی رات میں آئے

محدود ہمیں تک نہیں وارفتگی دل کی
جو شخص بھی دیکھے اسے جذبات میں آئے

دنیا نے جنہیں لینے سے انکار کیا تھا
وہ غم بھی میرے واسطے سوغات میں آئے

جو کچھ تھا لٹا بیٹھے محبت کے سفر میں
گھر لوٹ کے بدلے ہوئے حالات میں آئے

نظریں نہ ہٹائیں کبھی مضمون غزل سے
ہم جب بھی کبھی محفل نغمات میں آئے

ہونٹوں سے اٹھایا کوئی طوفاں نہ کبھی جوشؔ
کیا کیا نہ بھنور اپنے خیالات میں آئے

اے جی جوش

Read Complete Poetry Collection of A G Josh

Description

you are reading kuch aur maza ab ke mulaqaat mein aaye written by A G Josh at Raunaq e Mehfil. kuch aur maza ab ke mulaqaat mein aaye is one of the famous ghazals in Urdu poetry written by A G Josh. You can also find the complete poetry collection of A G Josh by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of A G Josh' above. kuch aur maza ab ke mulaqaat mein aaye is a Very popular best Urdu Ghazal. If you like kuch aur maza ab ke mulaqaat mein aaye, you will also like to read other popular Urdu Poetry. You can also read Romantic Poetry, If you want to read more romantic poetry in urdu. We hope you will like the Beautiful collection of Urdu poetry at Raunaq e Mehfil; remember to share it with friends.

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام نعت شریف | Dil Nashen Dilruba hai Mohammad ka Naam new Naat Sharif

نعت

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

لب ہیں جب ملتے الفت سے اک دوجے کو
تب ہی ہوتا ادا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

غم کے ماروں سیاہ کاروں بیماروں کی
دھڑکنوں میں بسا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

بندگئِ خدا کی طرف کھینچتی
اک مبارک صدا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

کلمہ قرآن میں اپنی آذان میں
رب نے کیسے جڑا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

لاالاالله محمدرسول الله
کلمہ میں سج رہا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

بعد رب احد حشر میدان میں
اک شفیع آسرا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

جو ہمیں رب ہمارے سے ملوا گیا
وہ نشاں وہ پتہ ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

کل نبیوںؑ میں رب نے چنا آپﷺ کو
ناموں میں میں پھر چنا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

جھونکا ٹھنڈی ہوا کا مجھے چھو گیا
میں نے جب بھی لکھا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

نام لیوا ہے ارشدؔ صحابہؓ کا تو
یہ صلے میں ملا ہے محمدﷺ کا نام

مفتی سعید ارشد الحسینی

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے مفتی سعید ارشد الحسینی : رونق محفل

نعت

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

وہ جالیوں پاس اس سفر میں کہا تھا شرطے نے اَنتَ مجنوں
صدا وہی یاد آرہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

یہ عائشہؓ کے ہیں پاک حجرے کی عظمتیں رفعتیں جہاں پر
بہشت جنت لٹا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

مواجہہ پاک پر لگی ہے موحدوں کی جو بھیڑ دیکھو
وہ بھیڑ نظروں کو بھا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

نظاروں کا در نبیﷺ کا روضہ بہاروں کا گھر نبیﷺ کا مسکن
دیوانگی گنگنا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

سمیٹ دے فاصلے الٰہی پلک جھپکتے میں دیکھوں روضہ
کہ جان پر بنتی جا رہی ہے چلو مدینے جلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

جہاں پہ آقاﷺ ہیں محو آرام عمرؓ ابوبکرؓ بھی وہیں ہیں
بہار پلکیں بچھا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

بہار طیبہ بلا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے
صدا مسلسل یہ آ رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

اے بے کسو بے نواؤ آؤ صبا کا پیغام عشق سمجھو
وہ ہم کو ارشدؔ سنا رہی ہے چلو مدینے چلو مدینے

مفتی سعید ارشد الحسینی