خود اپنی زندگی سے الجھتا رہا ہوں میں اردو شاعری غزل اے جی جوش رونق محفل

غزل

خود اپنی زندگی سے الجھتا رہا ہوں میں
گھبرا کے اپنی راہ بدلتا رہا ہوں میں

شاید وہ دیکھ لے مری جانب بس ایک بار
محفل میں بار بار اسے تکتا رہا ہوں میں

غیروں نے تو کبھی کہیں بخشا نہیں مجھے
اپنوں کی آنکھ میں بھی کھٹکتا رہا ہوں میں

اس کی لگن کا میں نے جلایا تھا خود دیا
پھر اس کی لو میں آپ ہی جلتا رہا ہوں میں

اس آس میں کہ مہر و وفا کے گہر ملیں
ہر بحر دل کی تہہ میں اترتا رہا ہوں میں

مجھ کو تمہارے پیار کی منزل نہ مل سکی
چاہت کے راستوں میں بھٹکتا رہا ہوں میں

اے جوشؔ غمزدوں کے لیے بن کے جام مئے
دنیا کے مئے کدے میں چھلکتا رہا ہوں میں

اے جی جوش

Read Complete Poetry Collection of A G Josh

Description

you are reading khud apni zindagi se ulajhta raha hon mein written by A G Josh at Raunaq e Mehfil. khud apni zindagi se ulajhta raha hon mein is one of the famous ghazals in Urdu poetry written by A G Josh. You can also find the complete poetry collection of A G Josh by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of A G Josh' above. khud apni zindagi se ulajhta raha hon mein is a Very popular best Urdu Ghazal. If you like khud apni zindagi se ulajhta raha hon mein, you will also like to read other popular Urdu Poetry. You can also read Romantic Poetry, If you want to read more romantic poetry in urdu. We hope you will like the Beautiful collection of Urdu poetry at Raunaq e Mehfil; remember to share it with friends.

کچھ اور مزا اب کے ملاقات میں آئے اردو شاعری رونق محفل

غزل

کچھ اور مزا اب کے ملاقات میں آئے
وہ آئے تو ساون کی کسی رات میں آئے

محدود ہمیں تک نہیں وارفتگی دل کی
جو شخص بھی دیکھے اسے جذبات میں آئے

دنیا نے جنہیں لینے سے انکار کیا تھا
وہ غم بھی میرے واسطے سوغات میں آئے

جو کچھ تھا لٹا بیٹھے محبت کے سفر میں
گھر لوٹ کے بدلے ہوئے حالات میں آئے

نظریں نہ ہٹائیں کبھی مضمون غزل سے
ہم جب بھی کبھی محفل نغمات میں آئے

ہونٹوں سے اٹھایا کوئی طوفاں نہ کبھی جوشؔ
کیا کیا نہ بھنور اپنے خیالات میں آئے

اے جی جوش

Read Complete Poetry Collection of A G Josh

Description

you are reading kuch aur maza ab ke mulaqaat mein aaye written by A G Josh at Raunaq e Mehfil. kuch aur maza ab ke mulaqaat mein aaye is one of the famous ghazals in Urdu poetry written by A G Josh. You can also find the complete poetry collection of A G Josh by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of A G Josh' above. kuch aur maza ab ke mulaqaat mein aaye is a Very popular best Urdu Ghazal. If you like kuch aur maza ab ke mulaqaat mein aaye, you will also like to read other popular Urdu Poetry. You can also read Romantic Poetry, If you want to read more romantic poetry in urdu. We hope you will like the Beautiful collection of Urdu poetry at Raunaq e Mehfil; remember to share it with friends.

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام نعت شریف | Dil Nashen Dilruba hai Mohammad ka Naam new Naat Sharif

نعت

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

لب ہیں جب ملتے الفت سے اک دوجے کو
تب ہی ہوتا ادا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

غم کے ماروں سیاہ کاروں بیماروں کی
دھڑکنوں میں بسا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

بندگئِ خدا کی طرف کھینچتی
اک مبارک صدا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

کلمہ قرآن میں اپنی آذان میں
رب نے کیسے جڑا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

لاالاالله محمدرسول الله
کلمہ میں سج رہا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

بعد رب احد حشر میدان میں
اک شفیع آسرا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

جو ہمیں رب ہمارے سے ملوا گیا
وہ نشاں وہ پتہ ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

کل نبیوںؑ میں رب نے چنا آپﷺ کو
ناموں میں میں پھر چنا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

جھونکا ٹھنڈی ہوا کا مجھے چھو گیا
میں نے جب بھی لکھا ہے محمدﷺ کا نام

دل نشیں دلربا ہے محمدﷺ کا نام
کس قدر پر ضیا ہے محمدﷺ کا نام

نام لیوا ہے ارشدؔ صحابہؓ کا تو
یہ صلے میں ملا ہے محمدﷺ کا نام

مفتی سعید ارشد الحسینی