عابد حسین عابد تمیمی دی خوبصورت پنجابی شاعری

دوہڑہ

جیویں بیوہ اکھ چوں اتھرو ڈھاندن میرے مولا کجھ سنڑوائی کر
کشمیر اچ میرے ویر پئے کسدن ابابیل دی فوج منگائی کر
اگے زخم ہن تازہ شہ رگ دے نہ سال دے سال ڈکھائی کر
جے تائیں کشمیر آزاد نہ ہووے میرے وطن تے عید نہ آئی کر

عابد حسین عابد تمیؔمی

قطعہ

کھلو اے گردش دوراں مقدر آزماونڑ دے
مینوں ہنجواں دے بلھیاں نوں اوندے در تے نچاونڑ دے
او عاؔبد دور بے شک ہے مناونڑ آگیا اے مینوں
توں خواباں دے سوالی نوں ذرا نیندر تاں آونڑ دے

خلیل الرحمٰن قمر کی اردو شاعری

شعر


بخش دے آنکھ کے محور کو نیا ظرف تلاش
منزلیں مجھ کو نہ دے ڈھونڈنے والا کر دے
آج کے دن کا گھٹا ٹوپ اندھیرا تو ٹلے
کل کسی شب سے کہیں گے کہ اجالا کر دے

خلیل الرحمٰن قمر

شعر


ایک چہرے سے اترتی ہیں نقابیں کتنی
لوگ کتنے ہمیں اک شخص میں مل جاتے ہیں
وقت بدلے گا تو اس بار میں پوچھوں گا اسے
تم بدلتے ہو تو کیوں لوگ بدل جاتے ہیں

بیت بازی کورس : الف سے شروع ہو کر ب پر ختم ہونے والے اردو اشعار

  1. اب برگ گل بھی چھینے ہے دست نسیم سے
    آگے تو اس قدر نہ تھی سرہنگ عندلیب

    مصحفی غلام ہمدانی

  2. اپنی تو ساری عمر پس و پیش میں کٹی
    سو بار زیب تن کئے سو بار اتارے خواب

    نعمان شوق

  3. اندوہ سے ہوئی نہ رہائی تمام شب
    مجھ دل زدہ کو نیند نہ آئی تمام شب

    میر تقی میر

  4. اگرچہ میرے نشیمن کا کر رہا ہے طواف
    مری نوا میں نہیں طائر چمن کا نصیب

    علامہ اقبال