لب پر درود دل میں خیال رسولﷺ ہے نعت شریف | Raunaq e Mehfil

naat, نعت شریف, darood, درود, urdu poetry, urdu naat, اردو نعت

نعت

لب پر درود دل میں خیال رسولﷺ ہے
اب میں ہوں اور کیف وصال رسولﷺ ہے

دائم بہار گلشن آل رسولﷺ ہے
سینچا گیا لہو سے نہال رسولﷺ ہے

حسن حسنؓ کو دیکھ حسینؓ حسیں کو دیکھ
دونوں میں جلوہ ریز جمال رسولﷺ ہے

بوبکرؓ ہوں عمرؓ ہوں عثماںؓ ہوں یا علیؓ
چاروں سے آشکار کمال رسولﷺ ہے

اسلام نے غلام کو بخشی ہیں عظمتیں
سردار مؤمنین بلالؓ رسولﷺ ہے

ہاں نقش پائے ختم رسلﷺ میرا تخت ہے
اور سر کا تاج خاک نعال رسولﷺ ہے

جام جم اس کے سامنے کیا چیز ہے نفیسؔ
جس کو نصیب جام سفال رسولﷺ ہے

سید نفیس شاہ الحسینیؒ

سید نفیس شاہ الحسینیؒ کا مکمل شعری مجموعہ پڑھیں

زخم اس دل کے دکھاؤں کیسے اردو غزل اے جی جوش رونق محفل

غزل

زخم اس دل کے دکھاؤں کیسے
راز کی بات بتاؤں کیسے

حسن کی جب ہے حقیقت معلوم
قصر خوابوں کے بساؤں کیسے

ہے تیری ایک نظر بھی انمول
اس کی قیمت میں چکاؤں کیسے

چاہتا ہوں کہ اسے روز ملوں
نہ بلائے تو میں جاؤں کیسے

ہنس کے تہمت تو اٹھا لیتا ہوں
یار کو در سے اٹھاؤں کیسے

بے خطا میں نے جنہیں کھویا تھا
سوچتا ہوں انہیں پاؤں کیسے

لوگ چہرے کو بھی پڑھ لیتے ہیں
حال دل جوشؔ چھپاؤں کیسے

اے جی جوش

اے جی جوش کا مکمل شعری مجموعہ پڑھیں

تفصیل

آپ رونق محفل میں اے جی جوش کی لکھی ہوئی اردو غزل زخم اس دل کے دکھاؤں کیسے پڑھ رہے ہیں۔ زخم اس دل کے دکھاؤں کیسے اردو شاعری کی مشہور غزلوں میں سے ایک ہے جسے اے جی جوش نے لکھا ہے۔ آپ اوپر دیے گئے بٹن 'اے جی جوش کا مکمل شعری مجموعہ پڑھیں' پر کلک کرکے اے جی جوش کا مکمل شعری مجموعہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ زخم اس دل کے دکھاؤں کیسے ایک بہت ہی مقبول اردو غزل ہے۔ اگر آپ کو زخم اس دل کے دکھاؤں کیسے پسند ہے تو آپ اردو کی دیگر خوبصورت شاعری بھی پڑھنا پسند کریں گے۔ اگر آپ اردو میں مزید رومانوی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ رومانوی شاعری بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کو رونق محفل میں اردو شاعری کا خوبصورت مجموعہ پسند آئے گا۔ دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا یاد رکھیں۔

Ghazal

zakham is dil ke dukhaon kaisay
raaz ki baat bataun kaisay

husn ki jab hai haqeeqat maloom
qasr khowaboon ke basaun kaisay

hai teri aik nazar bhi anmol
is ki qeemat mein chukaon kaisay

chahta hon ke us se roz milon
nah bulaye to mein jaoon kaisay

hans ke tohmat to utha laita hon
yaar ko dar se uthaoun kaisay

be khata mein ne jinhein khoya tha
sochta hon unhen paon kaisay

log chehray ko bhi parh letay hain
haale dil josh chhupaaon kaisay

A G Josh

Read Complete Poetry Collection of A G Josh

Description

you are reading zakham is dil ke dukhaon kaisay written by A G Josh at Raunaq e Mehfil. zakham is dil ke dukhaon kaisay is one of the famous ghazals in Urdu poetry written by A G Josh. You can also find the complete poetry collection of A G Josh by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of A G Josh' above. zakham is dil ke dukhaon kaisay is a Very popular best Urdu Ghazal. If you like zakham is dil ke dukhaon kaisay, you will also like to read other popular Urdu Poetry. You can also read Romantic Poetry, If you want to read more love poetry in urdu. We hope you will like the Beautiful collection of Urdu poetry at Raunaq e Mehfil; remember to share it with friends.

انور مسعود کا تعارف

بنیادی تعارف

نام محمد انور مسعود اور تخلص انور ہے۔۸؍نومبر ۱۹۳۵ء کو کنجاہ گجرات(پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۶۲ء میں ایم اے (فارسی) کرنے کے بعد تدریس کے پیشے سے منسلک ہوگئے۔گورنمنٹ کالج راولپنڈی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز رہے۔انور مسعود اردو فارسی اور پنجابی تینوں زبانوں میں شعر کہتے ہیں۔بنیادی طور پر وہ مزاحیہ شاعر ہیں، مگر سنجیدہ مضامین میں بھی شاعری کرتے ہیں۔ ان کی تمام طنزیہ ومزاحیہ شاعری قطعہ کی صورت میں ہے۔ ان کی تصانیف کے نام مندجہ ذیل ہیں ہیں

تصانیف

  1. میلہ اکھیاں دا
  2. شاخ تبسم
  3. غنچہ پھر لگا کھلنے
  4. میلی میلی دھوپ
  5. اک دریچہ اک چراغ
  6. قطعہ کلامی
  7. فارسی ادب کے چند گوشے
  8. ہُن کیہ کریئے؟
  9. تقریب
  10. درپیش
  11. درپیش
  12. دیوار گریہ
  13. روز بروز