انور مسعود کا تعارف

بنیادی تعارف

نام محمد انور مسعود اور تخلص انور ہے۔۸؍نومبر ۱۹۳۵ء کو کنجاہ گجرات(پنجاب) میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۶۲ء میں ایم اے (فارسی) کرنے کے بعد تدریس کے پیشے سے منسلک ہوگئے۔گورنمنٹ کالج راولپنڈی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز رہے۔انور مسعود اردو فارسی اور پنجابی تینوں زبانوں میں شعر کہتے ہیں۔بنیادی طور پر وہ مزاحیہ شاعر ہیں، مگر سنجیدہ مضامین میں بھی شاعری کرتے ہیں۔ ان کی تمام طنزیہ ومزاحیہ شاعری قطعہ کی صورت میں ہے۔ ان کی تصانیف کے نام مندجہ ذیل ہیں ہیں

تصانیف

  1. میلہ اکھیاں دا
  2. شاخ تبسم
  3. غنچہ پھر لگا کھلنے
  4. میلی میلی دھوپ
  5. اک دریچہ اک چراغ
  6. قطعہ کلامی
  7. فارسی ادب کے چند گوشے
  8. ہُن کیہ کریئے؟
  9. تقریب
  10. درپیش
  11. درپیش
  12. دیوار گریہ
  13. روز بروز

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں