نفرتیں بھول کے تم پیار تو کر کے دیکھو اے جی جوش اردو غزل | رونق محفل

 urdu poetry, romantic poetry, urdu poetry 2 lines

غزل

نفرتیں بھول کے تم پیار تو کر کے دیکھو
اپنے جذبات کا اظہار تو کر کے دیکھو

خود بخود وصل کے سامان مہیا ہوں گے
دل میں پیدا طلب یار تو کر کے دیکھو

دل سے دھل جائے گا اک پل میں غبار آلام
اشک بار آنکھوں کو اک بار تو کر کے دیکھو

ہے بہت قتل کو آنکھوں میں یہ کاجل کی لکیر
تیز خنجر کی ذرا دھار تو کر کے دیکھو

دل لگانے کا کوئی خاص نہیں ہے موسم
جوشؔ اس عمر میں تم پیار تو کر کے دیکھو

اے جی جوش

اے جی جوش کا مکمل شعری مجموعہ پڑھیں

تفصیل

آپ رونق محفل میں اے جی جوش کی لکھی ہوئی اردو غزل نفرتیں بھول کے تم پیار تو کر کے دیکھو پڑھ رہے ہیں۔ نفرتیں بھول کے تم پیار تو کر کے دیکھو اردو شاعری کی مشہور غزلوں میں سے ایک ہے جسے اے جی جوش نے لکھا ہے۔ آپ اوپر دیے گئے بٹن 'اے جی جوش کا مکمل شعری مجموعہ پڑھیں' پر کلک کرکے اے جی جوش کا مکمل شعری مجموعہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ نفرتیں بھول کے تم پیار تو کر کے دیکھو ایک بہت ہی مقبول اردو غزل ہے۔ اگر آپ کو نفرتیں بھول کے تم پیار تو کر کے دیکھو پسند ہے تو آپ اردو کی دیگر خوبصورت شاعری بھی پڑھنا پسند کریں گے۔ اگر آپ اردو میں مزید رومانوی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو آپ رومانوی شاعری بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کو رونق محفل میں اردو شاعری کا خوبصورت مجموعہ پسند آئے گا۔ دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا یاد رکھیں۔

Ghazal

nafraten bhool ke tum pyar to kar ke dekho
apne jazbaat ka izhaar to kar ke dekho

khud bakhud wasal ke samaan muhayya hon ge
dil mein peda talabbe yaar to kar ke dekho

dil se dhul jaye ga ik pal mein gubhar aalaam
asshk baar aankhon ko ik baar to kar ke dekho

hai bohat qatal ko aankhon mein yeh kajal ki lakeer
taiz khanjar ki zara dhaar to kar ke dekho

dil laganay ka koi khaas nahi hai mausam
josh is Umar mein tum pyar to kar ke dekho

A G Josh

Read Complete Poetry Collection of A G Josh

Description

you are reading nafraten bhool ke tum pyar to kar ke dekho written by A G Josh at Raunaq e Mehfil. nafraten bhool ke tum pyar to kar ke dekho is one of the famous ghazals in Urdu poetry written by A G Josh. You can also find the complete poetry collection of A G Josh by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of A G Josh' above. nafraten bhool ke tum pyar to kar ke dekho is a Very popular best Urdu Ghazal. If you like nafraten bhool ke tum pyar to kar ke dekho, you will also like to read other popular Urdu Poetry. You can also read Romantic Poetry, If you want to read more love poetry in urdu. We hope you will like the Beautiful collection of Urdu poetry at Raunaq e Mehfil; remember to share it with friends.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں